آئی ٹی بورڈ نے پنجاب پورٹل کو آسان ،اہم معلومات سے لیس کر دیا  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب آئی ٹی بورڈ نے صوبائی حکومت کے پنجاب پورٹل  Punjab.gov.pk کو نئے ڈیزائن‘ آسان اورصارف دوست انٹرفیس اور اضافی اور اہم معلومات سے لیس کر دیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی نگرانی میں وضع کیا گیا یہ پورٹل عوام ‘ کاروباری اداروں اور سرکاری و نجی شعبے کو صوبے کے اہم وسائل‘ خدمات‘ تاریخی معلومات اور سرکاری اداروں اور منصوبوں سے متعلق اہم معلومات تک آسان اور ڈیجیٹل رسائی فراہم کرتا ہے۔  تجدید شدہ پورٹل پر کئی نئے فیچر شامل کئے گئے ہیں۔ پورٹل پر پنجاب کی ثقافت و تہوار‘ ایمرجنسی نمبرز‘صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع ‘پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ‘سرکاری ویب سائٹس ‘خصوصی اکنامک زونز سمیت حکومت کے فلیگ شپ منصوبوں کے متعلق تمام اہم معلومات ایک کلک پر دستیاب ہیں۔

ای پیپر دی نیشن