بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت ،وزیر بلدیات چین کا سہ روزہ دورہ کرینگے

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق چین کا سہ روزہ سرکاری دورہ کرینگے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ ہونگے۔ وزیر بلدیات 11 نومبر سے 13 نومبر تک چین کے صوبہ سیچوان کا دورہ کریں گے۔  پنجاب اور سیچوان کو 2006 میں برادر صوبہ قرار دیا گیا تھا۔ ذیشان رفیق سیچوان کے دارالحکومت چینگ ڈو میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں پنجاب کی نمائندگی کرینگے۔ اس کانفرنس میں 30 ممالک کے 300 مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ وزیر بلدیات اپنے دورے میں سیچوان کے صوبائی سیکرٹری پارٹی کمیٹی وینگ چیائو ہوئی اور گورنر سیچوان کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے جس میں دونوں ملکوں بالخصوص پنجاب اور سیچوان کے مابین دوستانہ تعلقات میں فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت آئوٹ سورسنگ پروگرام کی لانچنگ کا بھی جائزہ لیا گیا۔  صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ آئوٹ سورسنگ ماڈل سے پہلے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کے انتظامات کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔ وزیراعلی مریم نواز کی بیرون ملک دورے سے واپسی کے بعد لانچنگ کی تقریب ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن