لاہورر( خصوصی نامہ نگار ) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا حکیم الامت علامہ اقبالؒ نے اپنے فلسفہ خودی کے ذریعے امت مسلمہ کو پیغام دیا کہ خودی خودمختاری اور ہر نوع کی غلامی کو مسترد کر دینے کا نام ہے۔ آپ کے افکار نے برصغیر کے مسلمانوں کے دل و دماغ میں غلامی کو ترک کر دینے اور آزادی کے حصول کی جوت جگائی۔ آپ کا منظوم کلام اور فکر انگیز تحریریں روحانی احیا پر مبنی ہیں۔ مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنے پر محنت کی اور خود اعتمادی کا درس دیا۔ اقبالؒ چاہتے تھے کہ مسلمان اسوہ حسنہؐ پر عمل پیرا ہو کر اپنی کھوئی ہوئی عظمت دوبارہ حاصل کریں۔ بلاشبہ شان رفتہ کی بحالی حضور نبی اکرمؐ کے ساتھ بے ریا عشق و وفا نبھانے میں ہے۔ نوجوان آپ کا بطور خاص مخاطب تھے۔ آپ آرزو مند تھے کہ نوجوان شاہین کی طرح بلند پرواز ہو۔