امریکہ سے خیر کی توقع رکھنا بدترین ذہنی غلامی ہے:لیاقت بلوچ 

Nov 09, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامیلیاقت بلوچ نے کہا امریکہ میں صدارتی انتخاب جمہوری اقدار اور پیمانوں کے مطابق ہوگیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوگئے اور کملا ہیرس نے شکست تسلیم کرلی۔ یوں صدارتی انتخاب کی تکمیل کے بعد امریکہ نئے مرحلے میں داخل ہوگیا۔ یہ بڑا المیہ ہے کہ پاکستان میں ٹرمپ کی کامیابی پر بھی زہریلی پولرائزیشن کی بنیاد پر اپنے اپنے مفاد کی قصہ گوئی کی جارہی ہے۔ امریکہ سے خیر کی توقع رکھنا بدترین ذہنی غلامی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر پاکستان کی حکومت اور پی ٹی آئی کی اْمیدیں لگانا غلط ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کو باعزت مقام بنانے کیلئے اندرونی سطح پر ذاتی مفاد پر مبنی رویہ ختم کرنا ہوگا اور قومی ڈائیلاگ، قومی ترجیحات کے ساتھ سیاسی استحکام کے بغیر آگے بڑھنے کا کوئی اور آپشن نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے مالامال کیا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ کرپشن، بدعنوانی، اختیارات کا ناجائز استعمال اور سرکاری خزانہ پر مقتدر طبقوں کی عیاشیاں ختم کی جائیں۔

مزیدخبریں