لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہؐکے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے جامع مسجد حنفیہ عالمگیر میں کہا صحیح العقیدہ اور پرہیزگار انسان سے اللہ تعالیٰ محبت کرتا ہے۔ مقبولانِ بارگاہِ خداوندی جب عروج پہ پہنچتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کو اپنی قدرتوں کا مظہر بنا دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرشتوں کو بھی اپنے محبوب بندوں سے محبت کرنے کا حکم دیتا ہے۔ انسان جب اپنے حواس خمسہ کو شریعت کے دائرے کے اندر رہ کر استعمال کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ عام انسان کے حواس کے مقابلے میں اس شخص کے حواس کو ترقی دے دیتا ہے۔ مادہ پرستی سے انسان کو کھوکھلا ہو جاتا ہے اور روحانیت سے انسان پاور فل بنتا ہے۔