چین کی انٹر کرپنگ ٹیکنالوجی‘ پاکستان زرعی شعبہ میں کامیابیاں سمیٹنے لگا

Nov 09, 2024

اسلام آباد (خبر نگار) چین کی انٹر کرپنگ ٹیکنالوجی 2018 ء میں پاکستان میں اپنے قدم جمانے کے بعد سے پاکستان کے زرعی شعبے کو تقویت بخش رہی ہے۔ اس سال، خاص طور پر کپاس میں آپٹیمائزیشن اور لوکلائزیشن میں مختلف کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق  اب پاکستان کا نیشنل ریسرچ سینٹر آف انٹر کرپنگ (این آر سی آئی) ان کسانوں کو رجسٹر کر رہا ہے جو مکئی، گندم، گنے اور کپاس کی پیداوار کے لیے ٹیکنالوجی اپنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ مکئی کی بوائی کے آئندہ سیزن میں این آر سی آئی پنجاب پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے پاکستان کے دیگر اضلاع میں مکئی اور سویابین کے مخلوط کاشت کے مظاہرے کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ 1000 سے زیادہ کسانوں نے پہلے ہی اپنے کھیتوں پر مخلوط کاشت ٹیکنالوجی کا تجربہ کیا ہے، جس سے پیداوار اور وسائل کی کارکردگی کے لحاظ سے امید افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق  این آر سی آئی کے ڈائریکٹر اور گانسو اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (جی اے اے ایس)کے انٹرنیشنل ریسرچ فیلو ڈاکٹر محمد علی رضا نے سی ای این کو بتایا ابتدائی فیلڈ ٹرائلز نے امید افزا نتائج دکھائے ہیں، پنجاب کے کچھ کسانوں نے 10-14 من سویابین اور 15-18 من کپاس فی ایکڑ پیداوار حاصل کی ہے۔ 

مزیدخبریں