26ویں  ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں اختر مینگل، فہمیدہ مرزا، مصطفیٰ کھوکھر کی مشترکہ درخواست 

Nov 09, 2024

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی فہمیدہ مرزا، محسن داوڑ اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مشترکہ درخواست دائر کر دی جس میں ترمیم کے خلاف فل کورٹ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں 26ویں آئینی ترمیم کو منظور کروانے کے طریقہ کار اور ترمیم میں عدالیہ کی آزادی کو سلب کرنے پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاق، جوڈیشل کمیشن، خصوصی پارلیمنٹری کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور الیکشن کمیشن کے افسران کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ماضی میں عدلیہ کے ذریعے ایکزیکٹیو اور قانون سازی کے اختیارات میں مداخلت ہوئی تھی، 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے پارلمینٹ نے عدلیہ کے اختیارات میں مداخلت کی، اس ترمیم کو فل کورٹ کے سامنے رکھا جائے۔

مزیدخبریں