کراچی (نیٹ نیوز) کوالالمپور ائرپورٹ پر پھنسے پاکستانی بالآخر پانچ دن کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ 350 سے زائد پاکستانی مسافر طیارے کی عدم دستیابی کی وجہ سے کوالالمپور ائیرپورٹ پر محصور تھے۔ باتک ائیر کی پرواز او ڈی 131 کوالالمپور سے لاہور آنی تھی۔ مسافروں نے بتایا خواتین اور گود کے بچوں کے علاوہ ضعیف العمر افراد سمیت 368 شامل ہیں۔ ائیرلائن کے پاس پاکستان پرواز اڑانے کے لیے طیارہ دستیاب نہیں ہے، ایک جہاز کا بڑی مشکل سے بندوبست کیا گیا مگر عین اڑان کے وقت طیارے کے انجن میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی اور مسافروں کو دوبارہ ابتدا میں اتار کر ائیرپورٹ کے لاؤنج اور پھر ہوٹل منتقل کردیا گیا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ان میں سے بیشتر کے پاس اب مزید پیسے ختم ہو چکے تھے۔ مسافروں کا لگیج کسی اور پرواز سے پہلے ہی روانہ کیا جا چکا تھا، جس کی وجہ سے پہنے ہوئے کپڑوں ہی میں کئی دن سے ائرپورٹ پر محصور تھے۔
کوالالمپور ائرپورٹ پر 5 روز سے پھنسے 368 پاکستانیوں کی واپسی
Nov 09, 2024