لندن (نوائے وقت رپورٹ) جموں کشمیر حق خودارادیت موومنٹ انٹرنیشنل ٹیم نے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں برطانوی پارلیمنٹ میں یوم شہدائے جموں منایا گیا جس کی صدارت برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز کشمیر پارلیمانی گروپ کے چیئرمین بیرسٹر عمران حسین ایم پی اور سابق چیئرپرسن نے شرکت کی۔ کشمیر پر اے پی پی جی ڈیبی ابراہمز ایم پی، چیئرپرسن اے پی پی جی آن پاکستان بیرسٹر یاسمین قریشی ایم پی، برطانوی وزیر انصاف نک ڈیکن، طاہر علی، لارڈ قربان حسین، ڈاکٹر افضل خان اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ افیئر سلیکٹ کمیٹی ابتسام محمد ایم پی، بیرسٹر محمد ایوب، عدنان حسین، جیمز فریتھ‘ ہرپریت‘ بیگی شنکر ایم پی، شیخ رمزی احمد، مشتاق احمد لاشاری، چوہدری دلپذیر، محمود اصغر، محمد روف، راجہ ذیشان عارف، نادیہ جعفری‘ فوزیہ اور بیرسٹر عمران طاہر علی ایم پی، محمد یاسین، رچرڈ برگن ایم پی، زارا سلطانہ‘ اینڈی میکڈونلڈ ایم پی نے کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے ہاؤس آف کامنز لندن میں ایک ابتدائی دن کی تحریک بھی پیش کی۔ بیرسٹر عثمان نے سانحہ 6 نومبر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں بھارتی بربریت اور راجہ ہری سنگھ کے ظلم و استبداد سے مقبوضہ کشمیر میں تین لاکھ سے زائد کشمیریوں کا قتل عام کیا گیا جسے انسانی تاریخ کا المناک تر سانحہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی میں آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خلاف تحریک پیش کی گئی ہے تاکہ دنیا کو یہ بتایا جا سکے کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی کے ساتھ ساتھ ان کے حقوق غصب کرنے کے لیے کس طرح سے غیر جمہوری اور غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔
برطانوی پارلیمان میں یوم شہداء جموں منایا گیا: کشمیریوں کا قتل عام المناک سانحہ‘ مقررین
Nov 09, 2024