قصور (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ سرائے مغل کے علاقہ ہنجرائے کلاں کے قریب پولیس مقابلہ میں بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 02 ارکان حملہ آور ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ دونوں ڈاکو رشید عرف شیدی کمہار اور شرافت عرف شوکی قصور، لاہور، شیخوپورہ اور ننکانہ میں ڈکیتی، راہزنی اور مویشی چوری کے 40 سے زائد مقدمات میں اشتہاری تھے۔ شیدی کمہار 2023 میں جوڈیشل کمپلیکس پتوکی سے فرار ہوا تھا۔
سرائے مغل میں مبینہ مقابلہ‘ 2 خطرناک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
Nov 09, 2024