کامونکی میں ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان زخمی

کامونکی (نمائندہ خصوصی) تیز دھار ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ انڈر پاس کے قریب گزشتہ روز اٹھارہ سالہ احمد غفار موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ چہرے پر دھاتی ڈور پھرنے سے  زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال میں پہنچا دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن