لاہور (نامہ نگار) رحیم یار خان اور راجن پور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران کچہ بنگلہ اچھا میں لنڈ گینگ کا سرغنہ ڈاکو شاہد لنڈ ہلاک ہو گیا۔ حکومت پنجاب نے ڈاکو شاہد لنڈ کے سر کی قیمت 01 کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ ڈاکو پولیس اہلکاروں کی شہادت، دہشت گردی، اغوا برائے تاوان، پولیس پر حملوں، قتل اور ڈکیتی جیسے 28 سے زائد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب اور بین الاضلاعی اشتہاری تھا۔ رحیم یار خان اور راجن پور کے مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج تھے۔