مخصوص نشستیں: خیبر پی کے حکومت کاالیکشن کمشن کیخلاف رٹ دائر کرنے کا فیصلہ

پشاور(بیورو رپورٹ)خیبرپی کے  حکومت نے الیکشن کمشن کیخلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اپنے بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپی کے  بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے صوبائی حکومت نے الیکشن کمشن کیخلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رٹ پٹیشن مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو نہ دینے کیخلاف دائر کی جائے گی۔انہوں نے کہا الیکشن کمشن نے سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کے باوجود مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، خیبر پی کے  کے سینٹ سیٹوں پر انتخابات کیلئے شیڈول بھی تاحال جاری نہیں کیا گیا، رٹ پٹیشن کی منظوری وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں دی گئی۔بیرسٹر سیف نے کہا کابینہ نے پٹیشن دائر کرنے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کو اجازت دیدی، الیکشن کمشنر کے متعصبانہ رویے نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ، اعلیٰ عدلیہ کی حکم عدولی پر الیکشن کمشنر توہین عدالت اور آرٹیکل 6 کے مرتکب ہو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن