لاہور (نامہ نگار) گجر پورہ کے علاقے میں پنچایت میں صلح کے دوران تلخ کلامی ہونے پر ملزموں نے فائرنگ کرکے نوحوان کو قتل اور اس کے بھائی کو شدید زخمی کر دیا ہے۔ اور فرار ہوگئے ہیں۔ چائنہ سکیم اے ٹو بلاک میں عمران جٹ عرف مانی کے ڈیرے پر چار دن قبل ہوئے جھگڑے پر صلح کیلئے دونوں پارٹیاں اکٹھی ہوئیں۔ تلخ کلامی ہونے پر ملزمان صدام خان، جبران خان اور بختیار خان نے فائرنگ کرکے زوہیب عرف لالہ صدام کو قتل اور اس کے بھائی قیصر کو زخمی کر دیا۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
گجر پورہ: پنچایت میں صلح کے دوران تلخ کلامی پر فائرنگ‘ نوجوان قتل‘ بھائی زخمی
Nov 09, 2024