ڈپلومیٹک انکلیو میں تاریخ میں پہلی بار"کیسکیڈ فیسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح  

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  ڈپلومیٹک انکلیو میں تاریخ میں پہلی بار"کیسکیڈ فیسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کر دیااس جدید ترین پولیس خدمت سینٹر میں ڈپلومیٹک کمیونٹی اور غیر ملکی شہریوں کو  12 سے زائد خدمات ایک چھت تلے ملیں گی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں سفارتکاروں کی سہولت کیلئے قائم  "کیس کیڈ" پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا جس میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا و تجدید،کریکٹر سرٹیفکیٹ ، جنرل پولیس تصدیق، گمشدگی رپورٹ ، کرایہ داروں کی رجسٹریشن کی سہولت، غیر ملکیوں کی رجسٹریشن، گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن، رضا کاروں کی رجسٹریشن،گاڑیوں کی تصدیق اورایف آئی آر کی کاپی کے حصول جیسی خدمات میسر ہو گی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق سفرا اور غیرملکیوں کی سہولت اور حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مرکز سفارتی برادری اور تمام مہمانوں کے لیے سیکورٹی و خدمات کی فراہمی کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے، خدمت مرکز میں سفارتکاروں اور غیر ملکی شہریوں کو تمام سہولیات ایک چھت تلے ملیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈپلومیٹک انکلیو سمیت پورے دارالحکومت کو خوبصورت بنانا مشن ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن