اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.24فیصد اورسالانہ بنیادوں پر13.89فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 7 اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں 10ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور20کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 21اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ہفتہ رفتہ میں کیلا کی قیمت میں 2.63فیصد، چینی 1.49فیصد،چکن 1.23فیصد، دال ماش 0.72فیصد،دال چنا0.60فیصد، اری چاول 0.43فیصد اوردال مسورکی قیمت میں 0.27فیصدکی کمی ہوئی۔ ایل پی جی کی قیمت میں3.37فیصد، انڈے 2.70فیصد، آلو2.63فیصد، پیاز2.61فیصد، سرسوں کاتیل 2.36فیصد،ٹماٹر1.67فیصد، ڈیزل 1.54فیصد، ایک کلوبناسپتی گھی 1.49فیصد، 5لیٹرکوکنگ آئل 1.35فیصد،دال مونگ 0.93فیصد،پیٹرول 0.56فیصد اورواشنگ سوپ کی قیمت میں 0.47فیصدکااضافہ ہوا۔
ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.24فیصد اضافہ
Nov 09, 2024