6 نومبر جنوبی وزیرستان میں شہید 4 جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

 اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) 6نومبر 2024 کو ضلع جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوراج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دلیری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے نائب صوبیدار تائب شاہ شہید( عمر : 38 سال، ساکن ، ضلع ٹانک )، لانس نائیک گلاب زمان شہید( عمر:30 سال،ساکن ، ضلع کرک)، لانس نائیک حبیب اللہ شہید( عمر : 28 سال، ساکن ، ضلع اورکزئی) اور لانس نائیک مزمل محمود شہید( عمر : 37 سال، ساکن ، ضلع کرک) کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ  آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں  عسکری وسول حکام،  پاک فوج کے جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن