پاکستان میں قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے: عبدالخبیر آزاد 

Nov 09, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور  مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے بادشاہی مسجد لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے دعوت و تبلیغ کا کام امام الانبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺ کے ذریعے پوری دنیا تک پہنچایا۔ دعوت الی اللہ تمام انبیاء کرام کا مشن ہے اور دین اسلام کو پوری دنیا میں پھیلانے کا عظیم ذریعہ ہے۔ آج لاکھوں فرزندان اسلام دعوت الی اللہ کے کام کو سیکھنے اور اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کیلئے رائے ونڈ اجتماع میں جمع ہو چکے ہیں۔ مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ دعوت الی اللہ کا کام پوری دنیا کی ضرورت بن چکا ہے۔ محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ محمد اقبا ل کا یوم آج پورے پاکستان اور پوری دنیا میں بڑی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ وطن عزیز پاکستان میں قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ مسلم حکمران، او آئی سی، اقوام متحدہ، یورپی یونین غزہ پر اسرائیلی ظلم و جبر بند کرانے میں فوری کردار ادا کریں۔ اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے۔ پوری امہ فلسطین و غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزیدخبریں