کوئٹہ: پی ٹی آئی جلسہ روکنے پر تصادم، کارکنوں کا پتھراؤ، پولیس کا لاٹھی چارج، شیلنگ، اہلکاروں سمیت 14 زخمی

Nov 09, 2024

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ میں پولیس نے پی ٹی آئی کو ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے سے روک دیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے جلسہ گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ کارکنوں نے پتھراؤ کیا اور پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔ زرغون روڈ پر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے 5 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ دریں اثناء پی ٹی آئی کے جھنڈے لگی گاڑی نے متعدد پولیس اہلکاروں کو کچل دیا۔ واقعہ میں ڈی ایس پی مقصود لغاری سمیت 5 اہلکار زخمی ہو گئے جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

مزیدخبریں