صوابی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف آج صوابی میں جلسہ کرے گی۔ بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی قیادت نے آج جلسہ میں احتجاجی تحریک کیلئے حتمی لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور دیگر قیدیوں کی رہائی کا پلان دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپور مسلسل اعلان کر رہے ہیں کہ اب ایک ہی دفعہ فیصلہ کن جنگ کیلئے نکلیں گے۔ سڑک پر کفن باندھ کر نکلیں گے اور اپنا حق ملنے سے پہلے گھروں کو واپس نہیں لوٹیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے ایم این ایز‘ ایم پی ایز اور وکلاء سمیت سب پاکستانیوں کو نکلنے کا کہا ہے، اب سڑکوں پر ہی فیصلے ہوں گے۔