پارا چنار (نوائے قت پورٹ) امن مارچ کے شرکاء اور انتظامیہ کے درمیان پارا چنار میں راستے کھولنے پر مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ جرگہ کے رکن رضا حسین کے مطابق 50 رکنی امن جرگہ، انتظامیہ اور فورسز نے مذاکرات میں حصہ لیا۔ راستے کھولنے اور محفوظ بنانے کیلئے مذاکرات ہوئے۔ قبائلی رہنما جلال بنگش نے بتایا کہ حکومت نے مرکزی شاہراہ کو محفوظ بنانے پر اتفاق کیا۔ پہلے مرحلے پر قافلے کی صورت میں آمدورفت کی اجازت ہو گی۔ مرکزی شاہراہ کو اگلے ہفتے سے آمدورفت کیلئے کھول دیا جائے گا۔ شاہراہ پر اضافی چیک پوسٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔
امن مارچ شرکاء اور انتظامیہ کے درمیان پارا چنار راستہ کھولنے پر مذاکرات کامیاب
Nov 09, 2024