گنڈاپور سے مختصر ملاقات، کارکنوں کا اظہار ناراضی، ایک ہزار دینے پر طیش میں آ گئے 

پشاور (نیٹ نیوز) وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر پی کے میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔ علی امین گنڈاپور کے کارکنوں کو ایک ایک ہزار روپے دینے پر ورکرز طیش میں آ گئے۔ پی ٹی آئی کارکن جیل سے رہائی کے بعد وزیراعلیٰ سے ملاقات کیلئے آئے تھے۔ کارکنوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے تین گھنٹے انتظار کرایا۔ پانچ منٹ ملاقات کرکے چلے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے  پی کے کارکنوں کو ایک ایک ہزار روپے دینے پر ورکرز طیش میں آ گئے۔ علی امین گنڈاپور مختصر گفتگو کے بعد واپس  جانے لگے تو کارکنان نے نعرے لگائے۔ کارکنوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی  رہائی تحریک میں گرفتار ہوئے، ایک ایک ایک ہزار روپے کیلئے نہیں۔ کارکنوں نے ورکر کو عزت دو کے نعرے بھی لگائے۔

ای پیپر دی نیشن