کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان ہلال احمر سوسائٹی کی جانب سے ہرات کے ضلع گلران کے شکر آب، بند افضل اور سنگ کوتل علاقوں میں 285 اور ضلع زندہ جان میں 3 مکانات 102 ملین افغانی کی لاگت سے تعمیر کرکے زلزلہ متاثرین خاندانوں کے حوالے کر دیے گئے۔ تقریب میں افغان ہلال سوسائٹی کے ڈائرکٹر شیخ شہاب الدین دلاور نے کہا کہ نوجوانوں، ضرورت مندوں، ناداروں، غریبوں، بے گھر افراد تک رسائی اور ان کا خیال رکھنا سوسائٹی کی ذمہ داری ہے۔ متاثرہ خاندانوں نے مکانات حوالے کرنے پر امارت اسلامیہ کے عہدیداروں سے اظہار تشکر کیا۔