لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے 13 نومبر سے 8 دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والے 50 اوورز کی سہ فریقی سیریز اور اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا ۔انڈر 19 ایشیا کپ اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے آخری ایڈیشن میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت کرنے والے سعد بیگ کو 29 نومبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کیلئے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سعد، علی رضا، ہارون ارشد، محمد ریاض اللہ، نوید احمد خان اور شاہ زیب خان سمیت چھ کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔