لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہورمحمدفیصل کامران نے شہریوں کے دادرسی کیلئے جامع مسجد بیت المکرم ساندہ میں کھلی کچہری لگائی۔کھلی کچہری میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام سائلین کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو بعد تصدیق فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے۔