لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے کہا لیبر قوانین اس طرح متوازن ہونے چاہئیں کہ ان سے صنعتکاروں اور ورکرز دونوں کو فائدہ ہو۔ تمام پالیسیاں سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تشکیل دی جائیں تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکیں۔ سیکرٹری لیبر نعیم غوث اور ڈائریکٹر جنرل لیبر سیدہ کلثوم حئی ، لاہور چیمبر کے سابق صدور میاں انجم نثار، محمد علی میاں، سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، آمنہ رندھاوا، شعبان اختراور احتشام الحق نے بھی اظہار خیال کیا۔ میاں ابوزر شاد نے کہا ایسے قوانین بنائیں جائیں جو واضح، منصفانہ اور قابلِ عمل ہوں، اس سے صنعت اور مزدور دونوں کی فلاح و بہبود اور مضبوط معیشت یقینی بنائی جاسکتی ہے۔