سکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان اکائونٹس فائلنگ تاریخ کو 31 دسمبر کرے :ایل ٹی بی اے

Nov 09, 2024

لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا سکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان اکائونٹس فائلنگ تاریخ کو 31 دسمبر کرے تاکہ کمپنیاں ڈیفالٹ ہونے سے بچ سکیں۔ اگر اکائونٹس فائل کی تاریخ کو انکم ٹیکس آرڈرینس کے ساتھ منسلک کر دیا جائے تو ہزاروں سی ایف اوز اور کمپنیوں کے مسائل حل ہو سکتے ہیں کیونکہ ایف بی آر کی ریژن ودہولڈنگ سٹیٹمنٹ،ویلتھ سٹیٹمنٹ اوردیگر معاملات 31 دسمبر تک چلتے ہیں۔ بار کے صدر شہباز صدیق،جنرل سیکرٹری انیب اختر انصاری ،نائب صدر میاں محمد زاہد،فنانس سیکرٹری محمد حسن یوسف،جوائنٹ سیکرٹری احمد رضا اوردیگر مقررین نے سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں