لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان میں ایس ایم ایز اور ہوم بیسڈ کاروباروں کی ورک فورس کا 84 فیصد حصہ رسمی شعبہ سے باہر ہے، جس کی وجہ سے ایسے کاروباروں اور کارکنوں کو سِکل ڈویلپمنٹ، سماجی تحفظ، فنانسنگ اور معیاری منڈیوں تک رسائی نہیں مل پاتی۔ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سقراط امان رانا نے ورکشاپ سے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر رسمی شعبے میں موجود کاروباروں کو رسمی شعبے کا حصہ بنانے سے متعلقہ منصوبہ پاکستان کی ایس ایم ایز کے روشن مستقبل اور قومی معیشت کی ترقی کیلئے ایک مضبوط بنیاد ثابت ہوگا۔