لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری کو مضبوط بنانے کیلئے حکومت پنجاب اور نادرا کے درمیان تعاون کے حوالے سے تقریب پی اینڈ ڈی بورڈ میں منعقد ہوئی۔چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان کی موجودگی میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل اور نادرا کے چیف پراجیکٹس آفیسر رحمان قمر نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری کے ذریعے جمع کیے گئے ڈیٹا کو مزید تقویت بخشے گی اور اس ڈیٹا کی تصدیق کے حوالے سے مدد فراہم کرے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 25 جولائی 2024 کو اس پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت پنجاب کا یہ اقدام ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔