لاہور(نامہ نگار) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایک اور شہید پولیس اہلکار کے اہلخانہ کو گھر دیدیا ۔ رحیم یار خان پولیس کے کانسٹیبل غلام حسین شہید کے اہلخانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا۔ شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق رائل گارڈن فیز ون رحیم یار خان میں 5 مرلے کا گھر خرید کر دیا گیا۔کانسٹیبل غلام حسین شہید نے ایک برس قبل تھانہ ماچھکہ کے علاقہ میں کچہ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔