لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کی جانب سے سموگ کی رو ک تھام کیلئے جاری مہم کے دوران 200مقدمات کا اندراج کر کے212ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سموگ کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس کارروائیاں جاری ہیں۔ فضائی آلودگی کے پیش نظرجاری حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں پرمتعلقہ محکموں کو بھر پور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔فضائی آلودگی کاسبب بننے والے عوامل کی نشاندہی کیلئے سیف سٹی کیمروں سے مدد لی جا رہی ہے۔ شہری بھی فضائی آلودگی کے خاتمے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔