لاہور(نامہ نگار) سرور روڈ پولیس نے ایس پیز کے جعلی دستخط کر کے این او سی جاری کرنیوالے سکیورٹی برانچ کے ہیڈ کلرک جمشید علی، ایس پی کینٹ دفتر کے ہیڈ کلرک ارشد،نائب کلرک فہد علی کے کو گرفتار کر لیا اورسب انسپکٹر عرفان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایف آئی ار کے متن کے مطابق ہیڈ کلرک جمشید نے میوزک شو کے این او سی پر ایس پی سکیورٹی کے جعلی دستخط کئے جبکہ کلرک ارشد علی اور فہد نے این او سی پر ایس پی کینٹ کے جعلی دستخط کئے۔اختیارات کا ناجائز استعمال اور نوسربازی کرنے پر تینوں کلرک کو گرفتار کر کے مقدمہ درج لیا گیا ہے۔