لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صدارت میں ایلیٹ فورس کے پیشہ ورانہ امور بارے سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول کے ترقیاتی، تربیتی اور پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔آئی جی پنجاب نے ایلیٹ فورس کے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، ٹریننگ اور پیشہ وارانہ امور سمیت دیگر امور بارے ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہاکہ غیر ملکی پولیس فورسز کی طرف سے ٹریننگ میں دلچسپی ایلیٹ پولیس فورس کی شاندار پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ دہشت گردی، شدت پسندی کے خطرات کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے ایلیٹ فورس کی ٹریننگ اور رسپانس ٹائم میں مزید بہتری لائی گئی ہے۔ ایلیٹ فورس کے تربیت یافتہ کمانڈوز ہائی پروفائل آپریشنز کو کامیابی کیساتھ مکمل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایلیٹ پولیس فورس کی استعداد کار اور صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہے ہیں۔
ایلیٹ فورس ہائی پروفائل آپریشنز مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے : آئی جی پنجاب
Nov 09, 2024