سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا کوئی سیاسی نظریہ نہیں بلکہ یہ صرف موقع کی مناسبت سے ’’ پینترا‘‘ بدلنے والی جماعت ہے ،تحریک انتشار کو یہ پریشانی لا حق ہے کہ کہیں پاکستان ترقی نہ کرجائے۔ پوری دنیا پاکستان کی معاشی پالیسی کی معترف ہے ،حالیہ مہینوں میں دنیا کے کئی ممالک کے سربراہوں اور اعلیٰ عہدیدار پاکستان آئے ہیں جو پاکستان کی سفارتکاری کی کامیابی ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اپنی جماعت کی خدمت کی میراث کو آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی دن رات کی محنت کی وجہ سے پاکستان مشکلات کی دلدل سے باہر نکل آیا ہے۔