شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مختلف واقعات میں 2 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ تھانہ بھکھی کی حدود ٹھٹھہ تاڑراں میں کلہاڑی اور چھڑی سے 3 نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 55 شخص اسلم کو قتل کر دیا جبکہ قریب سوئی ہوئی اس کی بیوی بشریٰ بی بی ‘ بیٹے گلفام ،بیٹے علی سفیان اور بیٹی رخسانہ کو بھی جان سے مارنے کیلئے کلہاڑی چھڑی کے وار کیے تاہم چاروں افراد شدید زخمی ہوئے جن کو ہسپتال پہنچایا گیا بھکھی پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ ہائوسنگ کالونی کی حدود ڈبلیو بلاک میں دوستوں نے معمولی جھگڑے پر 22 سالہ حسن گوندل کو گولی مار کر قتل کر دیا ۔ مقتول لیسکو کے میٹر انسپکٹر محمد آصف کا بیٹا تھا اور ہاشم ٹائون کا رہائشی بتایا گیا ہے پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاکے حوالے کر دی۔ تاہم ایک ملزم بلال اور چار نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔