قصور (نمائندہ نوائے وقت)صوبائی سیکرٹری صحت پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نادیہ ثاقب نے بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ ایمرجنسی وارڈ، آؤٹ ڈور، میڈیکل، سرجیکل، بچہ وارڈ، میڈیسن سٹور سمیت دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔ فارمیسی میں ادویات کی دستیابی کو چیک کیا۔ انہوں نے وارڈز کے باہر مریضوں کے لواحقین کیلئے بیٹھنے کے اضافی انتظامات کی ہدایت کی۔اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی فراہمی کے حوالے سے واضح تبدیلی آئی ہے۔ ہسپتال کی وسعت سے مریضوں کو علاج معالجہ میں خاطر خواہ سہولیات ملیں گی۔ایم ایس بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال نے سیکرٹری ہیلتھ کو مختلف وارڈز میں داخل مریضوں، انکو دستیاب ادویات، پارکنگ کے مسائل سمیت ہسپتال کے دیگر امور سے آگاہ کیا۔