عوام سے کئے تمام وعدے پورے کئے جارہے ہیں:رانا ممتاز محمود

Nov 09, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و امیدوار این اے 115 رانا ممتاز محمود مون خاں نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے خاتمے کا خواب دیکھنے والے آج ہاتھ مل رہے ہیں حکومت گرانے کی کوششیں کرنے والوں کو بھی منہ کی کھانا پڑے گی ملک دشمن قوتوں کو سمجھ آگئی ہے کہ (ن) لیگ کے برسر اقتدار رہتے پاکستان کو ترقی کرنے سے روکا نہیں جاسکتا اندرونی خلفشار برپا کر کے ملکی معاشی استحکام کا راستہ روکنے کی سازشیں کرنیوالوں کے عزائم ہم خاک میں ملا کر دم لیں گے،(ن) لیگ میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد اور پارٹی منشور کی تکمیل کی جانب گامزن ہے عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے، حکومت کے تیز رفتار ترقیاتی کاموں نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔

مزیدخبریں