شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) اولڈ ایج ورکر ویلفیئر ایسوسی ایشن اور قلم مزدور تحریک کے زیراہتمام کالا شاہ کاکو میں اجلاس ہوا جس میں مرکزی صدر محمد لطیف بٹ ، سیکرٹری جنرل محمد اشرف، صوبائی صدور عزیز بھٹی ،امتیاز شا ہ ،کچکول خان خٹک اور چیئرمین قلم مزدور تحریک سلطان حمید راہی نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لطیف بٹ اور سلطان حمید راہی نے کہا کہ ای او بی آئی کے سابق چیئرمین نے مزدور دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزدوروں کی پنشن کو کم کرنے کیلئے جو غیر قانونی سرکلر جاری کیا تھا اسے ای او بی آئی کی طرف سے واپس لینے پر اظہار تشکر کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ محکمہ اولڈ ایج بینیفٹ پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں پر بھی عملدرآمد نہیں کر رہی جس سے ریٹائرڈ ملازمین کی حق تلفی ہورہی ہے ۔ انہوں نے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ای او بی آئی کے نئے چیئرمین اور نئے بورڈ آف ٹرسٹی کا فوری تقرر کیا جائے مزدور دشمنی پر مبنی ای او بی آئی کے افسروں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔
شیخوپورہ: اولڈ ایج ورکر ویلفیئر ‘ قلم مزدور تحریک کے زیراہتمام اجلاس
Nov 09, 2024