الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی ملک رشید احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت ہر یقین رکھتی ہے۔ صوبائی اور قومی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ناقابل تسخیر بنایا۔ شہباز شریف اور مریم نواز بھی عوام سے کیے وعدوں کی تکمیل یقینی بنارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارِ انہوں سابق وزیر داخلہ کرنل ہاشم ڈوگر کے کزن سردار عاصم ڈوگر سردار عبد الواحد شام کوٹ اور ملک مبارک کی وفات پر تعزیت کے بعد رہائش گاہ حکیم عبد العزیز پر نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر ملک ذوالفقار خان کھائی ملک مظہر رشید خان سردار شوکت گجر رانا محمد اسلم خان رانا صفدر حاجی ارشاد خان حکیم عبدالفیظ شیخ محمد عمران مہر ابو سفیان شیخ محمد شوکت ودیگر بھی موجود تھے۔