بھوئے آصل ( نامہ نگار) مہنگائی کا جن بے قابو اشیائے ،خوردونوش کا سرکاری ریٹ پر حصول خواب بن گیا ،انتظامیہ کا مہنگائی کے خلاف حکومتی ہدایات پر عمل فوٹو سیشن تک محدود ہوکررہ گیا۔ شہر اور گردونواح میں سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیائے خوردونوش کا حصول خواب بن کر رہ گیا، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ دودھ ،دہی، سبزیاں، فروٹ، گوشت ،دالیں ،چینی ،گھی غرضیکہ کوئی بھی ایسی چیز نہیں جس کا حصول سرکاری ریٹ پر دستیاب ہو۔ یہاں تک کہ پیاز ، لہسن، ادرک، ٹماٹر تک کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ چند مخصوص دکانداروں کو روٹین ورک کے مطابق اپنا کوٹہ پورا کرنے کیلئے جرمانے کر کے پنجاب حکومت کو سب اچھا ہے دکھا رہی ہے۔