آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او کا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)آر پی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل اور ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا،اس موقع پر گرو پ ہیڈ منظور الحق ملک، صدر میاں عارف حسین، مرکزی انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئرمین حاجی غلام نبی ورک اورٹر محمد عامر خان و دیگر نے استقبال کیا، ملاقات کے دوران منظور الحق ملک اور میاں عارف حسین نے آر پی او کو صنعتی یونٹس میں ہونے والی جرائم کی وارداتوں کے حوالے سے آگاہ کیا اور پولیس گشت کو بڑھانے پر زور دیا جبکہ حاجی غلام نبی اور محمد عامر خان نے تاجر برادری کو لاحق عدم تحفظ کے احساس کی طرف توجہ دلائی اور تاجروں کے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا نشانہ بننے کے واقعات میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا اس پر آر پی او نے شرکاء کو یقین دھانی کروائی کہ ضلع پولیس صنعت کاروں اور تاجروں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔

ای پیپر دی نیشن