معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راشد اقبال کا دورہ قصور ‘دربار بابا بلھے شاہ پر حاضری

 قصور(نمائندہ نوائے وقت)وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے زکوٰۃ و عشر پنجاب راشد اقبال نصراللہ نے قصور کا دورہ کیا‘ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سے ملاقات کی‘ بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال اور ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفس کا دورہ بھی کیا ‘ حضرت بابا بلھے شاہؒ کے دربار پر حاضری دی۔ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع میں جاری تمام منصوبوں بارے بریفنگ دی گئی۔ ڈی پی او نے ضلع میں امن وامان کی صورتحال بارے بریفنگ دی تا ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدمات کر رہی ہے۔ ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔معاون خصوصی نے مستحق افراد کیلئے زکوٰۃ کے مختلف پروگرامز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف برانچز کا بھی دورہ کیا اور ریکارڈ سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور ملازمین کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل بارے میں یقین دہانی کروائی۔ دربار حضرت بابا بلھے شاہ پر چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور ملک قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔ 

ای پیپر دی نیشن