پیرا میڈکس عہدیداروں کا چناؤ ‘ حاجی محمد لطیف چیئرمین‘ نوید احمد صدر منتخب

Nov 09, 2024

 ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت ) پیرا میڈکس ڈسٹرکٹ ہسپتال ننکانہ کا اجلاس متفقہ طور پر سینئر ہیلتھ ٹیکنیشن حاجی محمد لطیف چیئرمین ڈی ایچ کیو ننکانہ ‘ سینئر لیب ٹیکنیشن نوید احمد صدر ‘سینئر فارمیسی ٹیکنیشن شفاقت علی جٹ جنرل سیکرٹری ‘آئی ٹکنیشن محمد احسن فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے نو منتخب عہدیداروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد دی گئی نو منتخب ارکان نے شکریہ ادا کیا ۔ اجلاس میں ضلعی صدر پیرامیڈکس راؤ ظفر اقبال‘ ملک مقصود ڈوگر ‘ چوہدری بشارت علی ‘ زاہد حسین جٹ‘ آصف نور مقصود احمد سہیل احمد سمیت دیگر شریک تھے۔

مزیدخبریں