ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی و قیمتی اشیاء سے محروم

تتلے عالی ،کامونکی(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی)ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی و قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے۔گذشتہ رات محلہ فیصل ٹاؤن کے علی حسن سے ڈاکو ساڑھے چار ہزارروپے اورموبائل چھین کر لے گئے۔ڈیرہ مہرسنگھ کا نواز موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ دو ڈاکو اْس سے بیس ہزار روپے ، موبائل ،قیمتی پارچات اور اشیاء خورونوش چھین کر لے گئے۔جبکہ کھوڑی کے چاند مسیح سے دو ڈاکو تین ہزارروپے اور موبائل چھین کر لے گئے۔تتلے عالی کے علاقہ میں دو ڈاکو رضوان سے موٹر سائیکل،ایک ہزار روپے اور طلائی انگوٹھی چھین کر فرار ہوگئے ۔ٹبہ محمد نگر کے ادریس کے کارخانہ کے تالے توڑ کر موٹر،ویلڈنگ پلانٹ اور گرینڈر مشین چورلے گئے۔کوٹ رفیق کے اعظم تنویر کی دْکان سے بیس ہزارروپے اور موبائل،بہارشاہ کے صدیق کے پراپرٹی ڈفتر سے یوپی ایس کی بیٹری ،غلہ منڈی کے مراد علی کی آڑھت سے چاولوں کا تھیلا ،محلہ اولکھ آباد کے شمس شہزاد کے گھر کے تالے توڑ کر ایک تولہ طلائی زیورات ،حمید پور کلاں کے زمیندار احمد سعید کے کھیتوں سے موٹر ، قاضی کوٹ کے فجر عباس کے گھر سے تیرہ ہزارروپے اور موبائل فون چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ واہنڈو کے علاقہ منج پور میں زمیندار وقارجٹ کے ڈیرہ سے گزشتہ رات چور دیوار پھلانگ کر آٹھ عدد قیمتی بھیڑیں چرا کرلے گئے۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔

ای پیپر دی نیشن