کامونکی(نمائندہ خصوصی)موٹر سائیکل سوار دو افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔ دو روز قبل کوٹ محمد شفیع پْرانا آدھورائے کے ضیغم عباس اور قدیر میں معمولی تلخ کلامی ہوئی۔جس کا بدلہ لینے کیلئے قدیر نے اپنے ایک نامعلوم ساتھی کی مدد سے ضیغم عباس کی بجائے اْسکے اٹھارہ سالہ بھائی معظم عباس عرف زین کوگذشتہ رات راستہ میں روک کرفائرنگ کرکے اْسے قتل کردیا اور موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔اس سلسلہ میں پولیس کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔