حافظ آباد:منشیا ت فروش پولیس کو چکمہ دیکر فرار ، 3پولیس ملازمین پر مقدمہ

Nov 09, 2024

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) منشیات فروشی کے مقدمہ کا ملزم قیدیوں کی گاڑی سے پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہوگیا ۔ پولیس  نے ایک سب انسپکٹر اور دوپولیس کانسٹیبلان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق منتظر علی سکنہ چک غازی جو کہ نائن سی کے مقدمہ میں ملوث تھا ۔اسے گذشتہ روز پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جس پر علاقہ مجسٹریٹ نے اسکا چودہ روز کا ریمانڈ دیا۔ ریمانڈ کے بعد پولیس ملزم کو قیدیوںکی گاڑی میں واپس ڈسٹرکٹ جیل پہنچانے کے لئے لارہی تھی کہ جناح چوک کے قریب ملزم پولیس کی حراست سے ہتھکڑی اتارکر فرار ہوگیا جس پر پولیس تھانہ صدر نے غفلت اور لاپرواہی کے الزام میں سب انسپکٹر محسن شہزاد اور کانسٹیبلان اعجاز علی اور شہزاد احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزیدخبریں