گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنرسید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے غریب،یتیم اور بے سہارا بچیوں کی شادیوں کے لیے شروع کیے جانے والا (دھی رانی پروگرام)پنجاب میں اپنی نویت کا منفرد اور تاریخی اقدام ہے اس پروگرام کے تحت غریب 18تا 40سال تک کی غریب،بے سہارا،یتیم اور معذور والدین کی بچیاں درخواست دینے کی اہل ہونگی۔حکومت پنجاب کی جانب سے بچیوں کی شادی کے اخراجات، سلامی،کھانا اور جہیز کا سامان بھی دیا جائیگا۔
دھی رانی پروگرام اپنی نویت کا منفرد اور تاریخی اقدام ہے:نوید حیدر
Nov 09, 2024