حافظ آباد:ڈائیلائسزکے مریضوں کی ادویات کیلئے فنڈز کی عدم دستیابی

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائیلائسزوارڈ کے مریض مطلوبہ ادویات کے لئے فنڈز نہ ملنے سے زندگی کی آخری سانس لینے لگے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈائیلائسزسنٹر میں جہاں مریض گردے واش کروانے کے لئے آتے ہیں یہاںپر فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث مطلوبہ ادویات نہ ہونے سے ڈائیلائسز کی مریض موت وحیات کی کشمکش میں مبتلاہوکر سسکیاںلینے لگے ہیں۔ متاثرہ مریضوں اور انکے ورثاء نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈائیلائسزسنٹر میں ادویات کے لئے فوری فنڈز فراہم کرکے مریضوں کی زندگیوںکو بچایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن