گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے ڈویژ نل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ علامہ اقبال صرف مفکر شاعر ہی نہیں سچے عاشق رسول تھے۔ان کے پیغام کو زندہ رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے،انکی فکر پر عمل کرکے دنیا کو ظالمانہ نظام سے آزادی دلائی جا سکتی ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی کیلئے مصطفائی معاشرے کا قیام ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم اقبال کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔