گوجرانوالہ:اینٹی کرپشن کا ڈبلیو ایم سی کے سی ای او کیخلاف تحقیقات کا آغاز

Nov 09, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ کے شہری محمد زبیر نے تحریری درخواست میں الزام عائد کیا کہ 21 اکتوبر کو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہونے والے ٹینڈر چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد عباس جوتہ نے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے من پسند کمپنی کو نواز دیئے ہیں۔ اور اس کا 4 سالہ معاہدہ جعلی دستخط کرکے فراڈ و دھوکہ دہی اور جعل سازی کے ذریعے کمپنی سے منسوب کر دیا ہے ۔جس سے سرکاری خزانے کو مبینہ طور پر18 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ان کیخلاف انکوائری کرکے نوکری سے برخاست کیا جائے ۔

مزیدخبریں